google-site-verification: google1333cc5cf8c91f7c.html تعلیم ، معلومات اور تفریح ایک ساتھ www.khairkhabar.com: غزل Ghazal غزل Ghazal

Search...

Thursday, 14 May 2026

غزل Ghazal

 سندیسے تیرے پوروں سے مسلسل نکلیں

چمن سے گاتے ہوئے جیسے کہ بلبل نکلیں

رات کی رانی،چنبیلی اور گلاب کے آمیزے سے

نکہتیں ،کوچے میں تیرے قدموں کاتسلسل نکلیں

حاشیے پہ تیرے لب و رخسار کی رعنائی کے

ہالہ  بن کر  تیرے  چہرے  کا،کاکل نکلیں

کسی رند کے لب پر نہ رہے شکوہ باقی

جام پہ جام تیرے خم سے قلقل نکلیں

تیری بادل سی قبا سے جو کبھی بارش برسے

خاک پہ سبزہ بچھے اور شاخ سے گل نکلیں

 (خان زادہ خان)

1 comment: